Pension Access کو اپنی پنشن کے بارے میں مدد فراہم کرنے کی درخواست کرنے کے لئے شکریہ۔
پنشنیں انتہائی اہم ہیں اور یہ بات ضروری ہے کہ صارف ان کے بارے میں صحیح فیصلہ کریں۔ اسی وجہ سے ہمیں یقینی بنانا چاہیئے کہ ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو پوری طرح سمجھتے ہیں اور ہمارے صارفین ہر اس مشورے کو پوری طرح سمجھتے ہیں جو ہم انہیں دیتے ہیں۔
پنشن مشورہ کی ہماری تمام رپورٹیں انگریزی میں تحریر کی جاتی ہیں۔ اور اس سے قبل کہ ہم ان کی رپورٹ تیار کریں ہمیں ان کے ساتھ فون پر گفتگو کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس گفتگو کے دوران ہم انگریزی میں سوالات پوچھتے ہیں۔ ہمیں مکمل طور پر یقین ہونا چاہیے کہ صارف اس بات کو سمجھ رہا ہو جو ہم اس سے پوچھ رہے ہوں اورانگریزی میں تفصیل کے ساتھ اس کا جواب دے سکتا ہو۔
ہم پنشن جائزہ کو صرف تب جاری رکھ سکتے ہیں اگر ہمیں یقین ہو کہ صارف اس کو سمجھ سکتا ہے۔ یہ اس بات کی یقین دہانی کرنے کے لئے ہوتا ہے کہ ہم ان کے بہترین مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے سب کچھ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ ہماری سروس فی الحال ہر ایسے شخص کے لئے دستیاب نہیں ہے جو اس سہولت سے مستفید ہو سکتا ہے اور ہم اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ بطور خاص، ہم ایک ایسی معیاری ترجمہ کمپنی کی خدمت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر ہم بھروسہ کر سکیں کہ وہ ہمارے گاہکوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے کافی حد تک صحیح ترجمہ فراہم کرے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں ہمارے پاس اس صورتحال کے بارے میں بہتر خبر ہوگی۔